دسمبر 23, 2024

جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ

سیاسیات- پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے عاقب جاوید کو  ریڈ بال کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔عاقب جاوید  وائٹ بال کے  بھی عبوری ہیڈکوچ ہیں۔

پی سی بی کے مطابق عاقب جاویدکی پہلی اسائنمنٹ  جنوبی افریقہ کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز  ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا ہے۔

جیسن گلیسپی کو کل جنوبی افریقہ پہنچنا تھا جہاں انہیں پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ریڈ بال ٹیم کے کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گلیسپی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی طرح جیسن گلیسپی نے بھی وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − ten =