دسمبر 21, 2024

جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست، پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

سیاسیات-  پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے تین میچز کی سیریز  میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتی، پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگز

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 25، عبداللہ شفیق صفر، بابر اعظم 73 اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو یانسن نے 3  وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی 329 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین نے 74 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بیٹر ٹونی زیزورزی 34، ڈیوڈ ملر 29،  ریسی وین ڈر ڈیسن 23، ایڈن مارکرم 21 اور ٹیمبا باؤما 12 رنز اسکور کر پائے۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز  میں 47 رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 3 اور ابرار احمد 2 وکٹیں حاصل کر پائے جبکہ سلمان آغا کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔

دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان  ٹیم نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 10 =