سیاسیات- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔
اس کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن نہیں لیکن آسان بھی نہیں ہے۔ گروپ ٹو میں تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیلے ہیں۔
جنوبی افریقا پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے چار، چار ، زمبابوے کے تین پوائنٹس ہیں۔ پاکستان دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کو اگلے دونوں میچوں میں جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کو ہرانے کے علاوہ مزید اپ سیٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔
پاکستان کے آخری چار ٹیموں میں جانے کے لئے بنگلہ دیش یا زمبابوے کو بھارت سے جیتنا ہوگا ۔
پاکستان کو جنوبی افریقا اور جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کو شکست دینا ہوگی ۔
پاکستان اور بھارت پوائنٹس پر برابر ہوئے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا اس لئے پاکستان کو دونوں میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔