فروری 13, 2025

جنوبی افریقہ سے میچ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان، ٹیم میں 2 تبدیلیاں

سیاسیات-  سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ سے میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامران غلام کی جگہ اسکواڈ میں سعود شکیل کی شمولیت ہوئی اور   فاسٹ بولر حسنین بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان الیون میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور  ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کل کراچی میں کھیلا جائےگا۔

خیال رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو بھی 6 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − six =