مارچ 30, 2025

جرمنی ہاکی کا نیا عالمی چیمپیئن بن گیا

سیاسیات-جرمنی نے بیلجیئم کوشکست دے کر تیسری بار ہاکی ورلڈکپ جیت لیا۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے  پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں جرمنی نے  4-5سے کامیابی حاصل کی۔

سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + seven =