جنوری 1, 2025

بھارت کو آسٹریلیاکے ہاتھوں 184 رنز سے شکست، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟

سیاسیات۔ میلبرن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  184 رنز سے شکست دے دی۔

340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔

بھارت کے پاس ان میلبرن ٹیسٹ کے بعد صرف ایک میچ جب کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی 3 میچز باقی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + 16 =