اکتوبر 18, 2024

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

سیاسیات- بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × five =