اکتوبر 18, 2024

بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سیاسیات- پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر  بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں آج صبح سویرے تیز بارش ہوئی جس کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیرکا شکارہوا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے کے ساتھ میدان میں اتری ہے،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − seven =