اپریل 4, 2025

بابر بمقابلہ شاہین، میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان، فائدہ کس کو ہو گا؟

سیاسیات- پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا اہم ترین مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج علی الصبح ہلکی بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، اگر میچ متاثر ہوتا ہے تو لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارش کے باوجود میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اگر دوبارہ تیز بارش کا اسپیل آتا ہے تو اس سے گراؤنڈ اسٹاف کے لیے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے، اگر میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا یا میچ مکمل نہیں ہوپاتا تواس کا فائدہ لاہورقلندرز کو ہوگا۔

لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں اور یہی سبقت اس فائنل کھیلنے کا حقدار بنانے کیلئے کافی ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان معرکے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تاہم شائقین شاہین اور بابر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے بےچین ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل تک پہنچ چکی ہے، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ ہو کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 − two =