نومبر 24, 2024

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا

سیاسیات- بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا۔

خیال رہے کہ بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی اور اپنے 9 میں سے 5 میچز ہار گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − 11 =