نومبر 24, 2024

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

سیاسیات- انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے منگل کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔

اسکواڈ کے اعلان کے بعد ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے دستبردار کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔

اسکواڈ پیر 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہو گا جہاں تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں کامران غلام اور محمد علی جو بنگلا دیش کےخلاف سیریز میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے سلیکٹرز کی پلاننگ میں مضبوطی سے قائم ہیں۔

تاہم سلیکشن پالیسی میں مستقل مزاجی اور تسلسل پر زور دینے کی وجہ سے اور اس یقین کی وجہ سے کہ ایک ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑی کافی ہیں، انہیں چیمپئنز ون ڈے کپ اور 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھنے کا مشورہ اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ مسابقتی کرکٹ کے ذریعے تیار رہیں ۔

پاکستان مینز ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ مصروف ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ شیڈول کے ساتھ یہ سمجھ میں آتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے۔ ہم یہاں انگلینڈ کے خلاف پاکستان میں سیریز کا بے حد انتظار کر رہے ہیں ۔ ہم اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 5 =