نومبر 24, 2024

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے ہرا کر سیریز جیت لی

سیاسیات- انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے ہرادیا، انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم نے 158رنز کا ہدف16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45،  جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز اسکور کیے۔

انگلش بلے باز  جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں حارث رؤف نے 38رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 1 =