نومبر 24, 2024

اسوقت کوئی بهی ٹیم ہمارا سامنا نہیں کرنا چاہتی. میتھیو ہیڈن

سیاسیات- قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بنگلادیش سے فتح کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متاثر کن الفاظ کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر میتھیو کی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کھلاڑیوں سے بات کرتے ہو ئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے شاہینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکو! ہم خطرناک ہوچکے ہیں، صرف اس چیز کو سمجھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ارادوں کے ساتھ میدان میں اترتی ہے مخالف کیلئے خطرہ بن جاتی ہے دنیا سمیت اس وقت اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ایسی ٹیم نہیں ہے جو ہمیں فیس کرنا چاہتی ہو۔

قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  ہیڈن نے کہا کہ’ سمجھا جارہا تھاسب  نے ہم سے جان چھڑالی ہے لیکن وہ  سب ہم سے جان نہیں چھڑاسکے، ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے ٹیم کی صورتحال مختلف ہے کیوں کہ گزشتہ ورلڈکپ میں ہم سے توقعات بہت زیادہ تھیں اس بار ہم یہاں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہنچے ہیں، اگر نیدرلینڈز یہ میچ نہ جیتتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے لیکن ہم یہاں ہیں جس کا مطلب ہے کہ کوئی ہمیں یہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور یہ چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے‘۔

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + 4 =