اگست 31, 2024

اسرائیل کو اولمپکس مقابلوں سے خارج کیا جائے۔ فلسطین اولمپیک کمیٹی

سیاسیات- فلسطین کی اولمپک کمیٹی نے جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو اولمپکس مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

فرانس نے پیرس اولمپکس میں شریک اسرائیل کے ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے خصوصی سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف پیرس میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں مقابلوں کا آغاز ہوگیاہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔

26 جولائی کو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائےگی۔

اولمپکس کھیلوں کے افتتاحی تقریب پیرس کے مرکز ی علاقے میں دریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ملکوں کے وفود کشتیوں پر سوار ہوکر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔

افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر پر محیط ہوگی، جس میں 100 کشتیاں، تقریبا 10 ہزار ایتھلیٹس کو لیے پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزریں گی۔

افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے جبکہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =