مئی 26, 2025

ٹرمپ کیا کچھ ساتھ لے گیا؟؟

تحریر: اخترعباس اسدی

امریکی صدر ٹرمپ کاحالیہ دورہ سعودی عرب ،قطر،متحدہ عرب امارات ایک نئی تاریخ ہی رقم کرگیا۔
عربوں نےاسلامی احکامات کو پسِ پشت ڈال کرزمانہ جاہلیت والی عرب روایات کےمطابق اس کااسقبال کیا۔قیمتی تحفےبھی دئیےن اربوں ڈالرکافائدہ بھی پہنچایا،نگےسرکھلےبالوں والی خواتین کارقص بھی ہوا،برقعہ پوش خواتین کاصدرٹرمپ سےہاتھ بھی ملوایاگیا،مسکراہٹوں کاتبادلہ بھی ہواابوظہبی میں شیخ زیدمسجدکونمازیوں کےلئےبندکردیاگیا۔
اگرٹرمپ کےپاس وقت ہوتاتواوربھی کئی مناظردیکھنےکوملتے۔ہرممکن کوشش کی گئی کہ مہمان کوخوش کیاجائے۔
عربوں کایہ عمل تاریخ اسلام میں کس کےکردارمطابق ہے۔۔یہ کس قسم کےمسلمان ہیں۔
اب معلوم نہیں یہ سب حکمران ڈرےہوئےتھے یاان کاایمان ہی اتناکمزورتھا
فلسطینی مسلمانوں پرحالیہ جارحیت کوشروع ہوئےڈیڑھ سال سےزائدکاوقت ہوگیا اکتوبر2023سےاب تک مسلسل بےگناہ فلسطینوں کاخون بہایاجارہاہےہزاروں مردعورتیں بچےقتل کردئیےگئے آبادیاں قبرستانوں میں تبدیل ہوگئیں۔ ٹرمپ کاحالیہ دورہ جن مراکزِ اسلام میں ہوا وہاں سےمظلوم مسلمانوں کی مددتودورکی بات ہےکبھی کوئی آوازبھی نہیں اٹھائی گئی۔ بلکہ سعودیہ سےفتویٰ جاری کیاگیاکہ فلسطین کی جنگ کفراوراسلام کی جنگ نہیں ہے۔
ہم سمجھتےتھے کہ عربوں کاکوئی اندرونی اختلاف ہوگاجیسےزمانہ قدیم میں قبائل کےدرمیان ہواکرتاتھا۔۔۔
مگرامریکی صدرکاحالیہ دورہ سب کچھ سمجھاگیاکہ مظلومین کی حمایت میں بولنااب اتناآسان نہیں رہاکون اقتصادی پابندیاں برادشت کرےکون امریکہ سےدشمنی مول لےکون اپنےآپ کوجنگ میں جھونکےکون اپنی بادشاہت کی قربانی دے۔لہذابہترین نسخہ استعمال کیاگیااورسفیانی کاراستہ ہموارکرنےوالے صدرٹرمپ کوخوش کرنےکےلئےاورخودکوماڈرن ثابت کرنےکےلئےعرب شجاعت کی علامت تلواروں سےرقص کیاگیااورغیرت کی نیلامی کےساتھ اسلامی اقدارکی سرعام توہین کی گئی۔
حیرانگی ان دینداروں پہ ہےجوخادمین حرمین شریفین سےاندھی عقیدت رکھتےہوئےسعودیہ کو اسلامی مرکزسمجھتےتھے اب وہ ان محافظینِ حرمین شریفین کےطریقے کب تک اپنائیں گے۔
اورغیرت مندمسلمان کب انہیں آئینہ دکھائیں گےجب کہ قرآنِ مجید سورہ المائدہ آیت نمبر٥١میں اللہ تعالیٰ کاواضح حکم بھی موجودہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ  بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۔
اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو اپنا حامی نہ بناؤ، یہ لوگ آپس میں حامی ضرور ہیں اور تم میں سے جو انہیں حامی بناتا ہے وہ یقینا انہی میں (شمار) ہو گا، بے شک اللہ ظالموں کی راہنمائی نہیں کرتا۔
انہی میں شمارہوگاسےکیامرادہے۔۔۔؟
قرآنی تفاسیرسےرجوع کیاجائےاوربزرگ علماء بتائیں کہ اب ان مذکورہ عرب مسلمانوں کااسلام ابھی ہےیاٹرمپ ساتھ لےگیا۔
*اورپوچھنایہ تھاکہ وہ سرخ رومالوں والےکہاں مرگئےسب اب انہیں بدعت اوراسلام سےانحراف نظرنہیں آرہا۔۔۔یایہی ان کادین ہے*
مسلمان وہ ہےجوقرآن اورفرمانِ رسول(ص) کےمطابق زندگی گزارے۔اورمظلومین کی حمایت کرےاورظالموں کےخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیواربن جائے۔
موجودہ حالات میں عرب ٹرمپ کےساتھ مل چکےشام اسرائیل ایک ہوچکے۔
اب باقی کیابچاہے اورکیاہونےوالاہےکسی بھی صاحبِ عقل سےپوشیدہ نہیں۔
باطل کےتیروں کارخ حق کی نشاندہی کرہی دیتاہے
اللہ تعالیٰ مظلوم مسلمانوں کی نصرت فرمائےاورٹرمپ کےتابعدارعربوں کےعلاوہ امتِ مسلمہ کومتحدفرمائےتاکہ سب مسلمان یک جان ہوکراسلام کاچہرہ بن سکیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 14 =