قم، آج 11جون 2025 تہران سے مجمع جھانی اھل بیت علیھم السلام میں پاکستانی امور کے مسئول، جناب آقای بیات نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کا دورہ کیا۔ دفتر قائد ملت جعفریہ کے مدیر نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سابق مدیر دفتر حجتہ الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب، مسئول دفتر حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری، اور مسئول مالیات حجت الاسلام والمسلمین شیخ ضیغم عباس جواد بھی موجود تھے۔
جناب آقای بیات نے مجمع جھانی اھل بیت علیھم السلام اور اس کے مختلف شعبہ جات کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے جواب میں، دفتر قائد ملت جعفریہ کے مسئول دفتر حجت الاسلام شیخ غلام محمد شاکری نے دفتر کی ساختار اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔
ملاقات کے اختتام پر، مجمع جھانی اھل بیت علیھم السلام کے مسئول جناب آقای بیات اور دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کے مدیر حجت الاسلام بشارت حسین زاھدی کے درمیان مختلف امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔