تحریر: ملک جعفر حسین
یہ بھی قیامت کی نشانی ہی ہے کہ وہ تکفیری مزاج لوگ جو پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والو اور پاک فوج سے لڑنےوالو کو مجاہد سمجھتے تھے اسراٸیل پر ایرانی حملے کے بعدتعصب کی وجہ سے بلکل اندھے ہوچکے ہیں اور اس قدر باٶلے ہوچکے ہیں کہ بجاۓ اسراٸیل پر ہونے والے حملے پر خوش ہونے کے اس کےبرعکس پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں اور تارعنکبوت سے بھی کمزور تاویلوں پر مبنی پوسٹیں بنابناکر عام پاکستانی نوجوان کو مختلف حیلےبہانے و رنگ رنگ کی کہانیوں ومنہ شگافیوں سے یہ باور کروانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں آپ کااصل دشمن نہ اسراٸیل ہے نہ امریکہ بلکہ پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والاہمسایہ اسلامی ملک ایران ہے
یہ حقیقت اب کسی سے پوشیدہ نہیں کہ کہ اس دور میں جب عالمی استعمار کا ظلم انتہاوں کو پہنچ چکا ہے اور انکی وحشیانہ پالیساں اوج پر پہنچ چکی ہیں فقط ایک اسلامی ملک ہے جو کھلےعام اس بربریت کے خلاف برسر پیکار ہے اور واشگاف الفاظ میں کلمہ حق بلند کررہا ہے اور اس کےعملی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مظلوم فلسطینیوں کے لیے حماس جیسی مجاہد وشجاع تنظیم کو کھڑا کرنا اس کی تابندہ مثال ہے
دیگر اسلامی ممالک کاکردار بھی بلکل روشن اور واضح ہےجسے بیان کرنے کی چنداں ضرورت نہیں
مومن حق وہی ہوتا ہے جو حق سچ قبول کرے تسلیم کرے نہ کہ ہٹ دھرمی دکھاۓ
ایران نے ہر جارحیت کے خلاف بہت ہی بصیرت پرمبنی ردعمل دیا ہے جیسے پاکستان نے انڈیا کی دراندازی کے خلاف بہت محدود و نپا تلا ردعمل دیا تھا
نمبر 1
قاسم سلیمانی رح کی شہادت کےبعد ایران نے امریکی اڈےعین الاسد کو نشانہ بنا کر آپنے انتقام کی بنیاد رکھی اسکا بدلہ کچھ یوں لینا شروع کیا کہ حماس جیسی شجاع تنظیم کو میدان میں اتارا جسے نے اسراٸیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے زعم باطل کو ایک ہی حملے میں پاش پاش کردیا اور عالم استعمار کو ہلا کررکھ دیا
ظاہر ہے راہ حق شہادتیں و قربانیاں مانگتا ہے یہ خون کا راستہ ہے جس پر فلسطینیوں نے آپنا خون آپنے وطن و زمین کی خاطر پیش کیا اوراب تک پیش کررہےہیں اور انہوں نے ایک دفعہ بھی حماس یا ایران سے شکوہ نہیں کیا بلکہ شہادت پر اللہ کا شکر اداکیا اور حماس کی حمایت کی اور حماس نے ایران کا شکریہ ادا کیا اور انکی اعلی قیادت نے ایرانی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کی جو میڈیا پر دیکھی وسنی گی جو کسی سے پوشیدہ امر نہیں ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ پاکستان میں تکفیری ماٸینڈ سیٹ اس پرخوش نہ ہوا جس پر فلسطینی خوش ہوۓ یہ پاکستان کے تکفیری ٹولے کی منافقت کی دلیل ہے
نمبر 2
ایران نے آپنی انتقامی کارواٸی کا تسلسل جاری رکھا اور حماس ۔حزب اللہ و دیگر جہادی ومقاومتیں گروہوں کی حمایت جاری رکھی جنہوں نے متعدد مرتبہ مختلف جگہوں پر ظالم امریکی واسراٸیلی مفادات وافواج کو ٹارگٹ کیا اور خود بھی قربانیاں دیں اور اسراٸیل نے ایرانی انتقام کو روکنے کے لیے ڈاٸریکٹ ایرانی فوجی قیادت و فوجی مشیران کو شام میں نشانہ بنانا شروع کیا جبکہ اس سےقبل وہ اہم ایرانی ساٸنسدانوں کو نشانہ بناچکا تھا اپریل 2024میں اسراٸیل نے دشمق میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادیں اور اہم ایرانی فوجی افسران کو غیرقانونی حملے میں شہید کردیاجس کے جواب میں ایران نے کچھ دن بعد ہی ایران نے نہایت نپا تلامحدود اور symbolic براہ راست حملہ اسراٸیل پر کیا لیکن یہ حملہ یہ ایک وارننگ و اہم وآخری پیغام تھا تو پڑوسی ممالک اور اسراٸیلی کے حامی ممالک کو بتایا کہ ہم یہ کارواٸی کررہے ہیں تاکہ حجت تمام ہوجاے کہ آٸندہ اگر ایساکچھ کیا گیا تو ردعمل براہ راست ہوگا یہ حملہ ٹینیکلی اتنا زبردست حملہ تھا کہ امریکہ برطانیہ ۔۔اسلامی ملک اردن کی اسراٸیل کےدفاع کے لیے فوجی مدد کے باوجود اور 4دفاعی نظام ایکٹو ہونے کےباوجود ایرانی میزاٸل نے اہم ترین اسراٸیلی اٸیر بیس کو نشانہ بنایا جسکا اعتراف اسراٸیلی فوج نے کرلیاہے
یہ حملہ ایسا حملہ تھاکہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ یہ بہت نپا تلا اور محدود حملہ تھا جو نہایت مہارت سے کیاگیا اور اس حملے سےاسراٸٕیل کی میپنگ کرلی گٸ
لیکن اس حملے پر اسلامی ملک اردن نے اسراٸیل کاکھلے عام ساتھ دیکر امت کےمنہ پر تھوکا اور سنگین غداری کا ارتکاب کیا
مزکورہ حملے سے دو تھیوریز باطل ہوگٸیں پہلی کہ اسراٸیل کا دفاع ناقابل تسخیر ہے دوسری کہ کوٸی اسلامی ملک اب اسراٸیل پر حملہ نہیں کرسکتا
لیکن پاکستان کے یزیدی وتکفیری ماٸینڈ سیٹ نے اس حملے کو آپنے اوپر حملہ تصور کرتے ہوۓ پروپیگنڈا شروع کردیا اور کھل کر منافقت کااظہار کیا درحالانکہ فلسطینوں وآزاد پسند افراد نے اس حملے کا خیر مقدم کیا
اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کی کہ ظالم اسراٸیل جوفلسطین پر ظلم ڈھارہا ہے یہ عالمی امن کے لیےخطرہ ہے اور جنگ عظیم سوم کے آغازکا سبب بن سکتا ہے یہ پیغام اب دنیا تک بہت کھل کر پہنچ چکا ہے
اور ایران کا انتقام رکا نہیں بلکہ مقاومتی وجہادی محاذ پر ایران حماس وحزب اللہ سے کام لے رہاہے اور ان شاء اللہ غزہ میں اسراٸیل کو شکست ہوگی
لہذا تمام پاکستانی ان تکفیریوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرکےامت کی وحدت پر توجہ دیں چیمپٸین وہی ہوگاجو امت کا وفادارہوگا
اورپاکستانی یا ایرانی بن کرنہیں محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی وغلام بن کر حالات کا تجزیہ کریں
محمدی بن کر سوچیں محمدی بن کر سوچیں
اقبال رح نے فرمایا تھا
یہی مقصودِ فطرت ہے، یہی رمزِ مسلمانی
اُخُوّت کی جہاںگیری، محبّت کی فراوانی
بُتانِ رنگ و خُوں کو توڑ کر مِلّت میں گُم ہو جا
نہ تُورانی رہے باقی، نہ ایرانی نہ افغانی