مئی 31, 2025

ایران سے نمٹنے کے طریقے پر اسرائیل سے اختلافات ہیں، امریکہ

سیاسیات۔ امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر اختلافات موجود ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر اس وقت اختلافات موجود ہیں اور اسرائیل نے ایران پر حملے کا اپنا منصوبہ امریکی درخواست پر موخر کیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے شرائط کی ایک فہرست تیار کررہا ہے جن میں یورینیم کی افزودگی کا مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔ اگر ایران نے یہ شرائط تسلیم نہ کیں تو حالات اس کے لیے سازگار نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن امید رکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ اسرائیل کے تحفظات کو دور کرے گا اور تل ابیب کو ایران پر فوری حملے سے باز رکھے گا۔

اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ ہم اس وقت اسرائیل کے ساتھ ایران کے معاملے پر اختلاف رکھتے ہیں لیکن اگر ایران نے مذاکرات سے انکار کیا تو ہمارا رویہ بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال ایران پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم صدر ٹرمپ کی حکومت کی درخواست پر یہ حملہ موخر کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، مغربی اور اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی اس کے جوہری پروگرام کو ایک سال تک پیچھے دھکیل سکتی ہے تاہم بعض حلقوں میں اس بارے میں شدید شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کہ آیا ایسی کوئی کارروائی ایران کے جوہری عزائم پر حقیقی اثر ڈال سکے گی یا نہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =