نومبر 17, 2024

انقلاب اسلامی ایران کی اہم ترین کامیابیوں پر ایک نظر (تیسری اور آخری قسط)

مترجم: غلام محمد شاکری

قرآن کے میدان میں انقلاب اسلامی کی کامیابیاں

1- اسلامی انقلاب نے قرآن کو زندگی کے حاشیے اور فاتحہ خوانی مجلسوں سے زندگی کے دائرے میں اور انفرادی دائرے سے سماجی دائرے تک پہنچا دیا۔

2- اسلامی انقلاب نے قرآن کو طاق گھروں سے لے کر عالمی میدان میں پہنچایا۔

3- سیاست کے میدان میں قرآن کی تجلی کی وجہ سے دشمن قرآن جلانے پر مجبور ہے۔

4- اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے جس کا آئین قرآن کی روشنی میں مرتب ہوا ہے۔

5- اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے جہاں قیادت کی شرط قرآن کریم کی تفسیر کی صلاحیت پر ہے

6- اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد صرف ایران میں قرآن کریم کے تقریباً 200 ملین نسخے چھاپ کر شائع ہوئے ہیں۔

7- اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں ترجمے اور تفسیر میں سب سے زیادہ مقام رکھتا ہے۔

8- اسلامی انقلاب نے قرآن کو دنیا کی سب سے زیادہ شائع ہونے والی کتاب میں تبدیل کردیا

9- اسلامی انقلاب قرآن کی طرف لوٹ کر مسلمانوں کے لیے باعث عزت بن گیا

10- اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی ترقی، قرآنی تصورات اور تعلیمات کی طرف توجہات کی بدولت میسر ہوا ہے۔

11- قرآن ریڈیو کا قیام، قرآن ٹی وی چینل کا قیام اور کم از کم 400 قرآنی ویب سائٹس کا قیام انقلاب اسلامی کی قرآن کی طرف توجہ کی برکتوں میں سے ہے۔

12- صوبوں اور بڑے شہروں کے مراکز میں دارالقرآن کی تعمیر۔

13- سینکڑوں قرآنی اداروں کا قیام تعلیم کے میدان میں قرآنی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

زراعت اور قدرتی وسائل” کے میدان میں اسلامی انقلاب کی کامیابیاں

1- انقلاب کی فتح کے بعد شدید خشک سالی کے باوجود زرعی پیداوار میں 7.6 گنا اضافہ ہوا۔

2- اسلامی انقلاب نے ایران کی زراعت کے زوال کو تیزی کے ساتھ عروج کی طرف کر دیا۔

3- زرعی پیداوار 1956 میں 17.8 ملین ٹن سے بڑھ کر 1996 میں 120 ملین ٹن ہو گئی۔

4- شاہ کی زمینی اصلاحات کے امریکی منصوبے نے ایران کی زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

5- کرپٹ پہلوی حکومت کے نوآبادیاتی پروگراموں نے زرعی مصنوعات کے برآمد کنندہ کے بجائے ایران کو خوراک کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں تبدیل کر دیا۔

6- انقلاب سے پہلے امریکہ سے گندم، صیہونی حکومت سے سنترے اور انڈے اور فرانس سے مرغی درآمد کی جاتی تھی۔

7- انقلاب سے پہلے صرف 33 دن کی سالانہ خوراک اندر پیدا ہوتی تھی، اب 90% اندر پیدا ہوتی ہے

8- عالمی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ایران کی زراعت کی اضافی قدر میں 300 فیصد اسلامی انقلاب کے بعد زراعت کا ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

9- مجموعی قومی پیداوار میں زراعت کا حصہ 1.3% سے بڑھا کر 15% کرنا اسلامی نظام کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

10- ایران کی گندم کی پیداوار 1356 میں 4.6 ملین ٹن سے بڑھ کر 1395 میں 14 ملین ٹن ہو گئی

جس سرفروشی اور جس جد وجہد سے ایرانی قوم نے انقلابی اسلامی کو کامیاب بنائیں تو خدا نے اس قوم کو نظام ولایت فقیہ جیسی نعمت سے سرفراز کیا اور اس نظام کی پاؤر اور طاقت کا اندازاہ سب پر سورج کی طرح عیاں ہے اس لیے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کا ناقابل شکست سمجھنے والی طاقت کو اگر کسی نے للکارا ہو اور اس پر حملہ کرنے کی جرات جس میں پائی جاتی ہیں تو وہ نظام ولایت فقیہ ہے چونکہ اس نظام کی دو بنیادی خصوصیات ہیں جو کسی اور نظام میں نہیں ملتی ہے ایک توحید یعنی سپر پاور اللہ کی زات ہے جو ناقابل شکست ہے اور جو نظام اس لازوال قدرت پر بھروسہ کرے گا تو کوئی اور نظام اس کو شکست نہیں دے سکتا ہے انقلاب اسلامی کے 44 سالہ زندگی اس بات پر واضح ثبوت ہے کہ تمام استکباری طاقتیں مل کر مٹانا چاہی لیکن خود شکست کھا گئیں لیکن یہ نظام اپنی پوری اب و تاب اور قدرت کے ساتھ 44 سال میں داخل ہوچکا ہے دوسری خصوصیت عدالت ہے یعنی یہ نظام، ظلم اور زیادتیوں کو برداشت نہیں کرسکتا ہے اس لیے اج فلسطین کے مظلوم مسلمان ہوں یا کشمیر کے یا دنیا کے کسی حصے میں ظلم ہو رہا ہو تو یہ نظام ولایت فقیہ اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مظلوموں کے دفاع کرے گی

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 15 =