اکتوبر 22, 2024

58 اسلامی ممالک کی 74 لاکھ افواج کربلائے غزہ میں مسلمانوں کی کیوں مددگار نہیں؟ سراج الحق

سیاسیات۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کا کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے حس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، بیت المقدس کی ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 7 =