سیاسیات- یکساں قومی نصاب کے معاملے میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جماعت نہم اور دہم کے 9 مضامین کی کتابیں تبدیل کرکے یکساں قومی نصاب کیمطابق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نہم اور دہم کے 9 مضامین کی کتابیں تبدیل کرکے یکساں قومی نصاب کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک پہلے ہی سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق کتابیں تبدیل کی جا چکی ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی سی ٹی بی نے کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کتابوں کی تبدیلی کیلئے ماہرینِ تعلیم پر مشتمل کمیٹی بھی جلد تشکیل دے دی جائے گی۔
