اپریل 4, 2025

یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

سیاسیات- سندھ حکومت نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر تعلیمی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے فیصلے کے تحت یوم شہادت حضرت علی ع کے موقع پر 21 رمضان المبارک بدھ 12 اپریل کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں گزشتہ سال منعقدہ 22 فروری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 21 رمضان المبارک 12 اپریل بدھ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق نوٹی فکیشن کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول و کالجوں پر یکساں طور پر ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 18 =