اپریل 7, 2025

ہیلی کاپٹر حادثہ: پاکستان نے ایران کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر دی

سیاسیات- ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اس حادثے کی تحقیقات کے لیے مکمل صلاحیت موجود ہے، ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے پر تحقیقات کے لیے اگر پاکستان کی مدد درکار ہوں، تو پاکستان مدد کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان کے خارجہ امور کے حوالے سے انتہائی اہم رہا، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کیا، اس دورے سے پاکستان کو 1 کروڑ ڈالرز کے سرمایہ کاری کا فائدہ پہنچا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ نے بھی ایران کا دورہ کیا، اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے کرغزستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کرغزستان میں پیدا ہونے والے حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی سیکیورٹی اور پاکستانی عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + eleven =