اپریل 12, 2025

ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

سیاسیات۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں جنہیں نکالنے سے پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرس میں شرکت پر تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتےہیں، ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت ہوئی، یہ منصوبہ کافی عرصہ التوا کا شکار رہا مگر یکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، پاکستان میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں زرخیز زمین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے ذخائرہیں، یہ معدنی ذخائر کھربوں ڈالرز کے ہیں، ان ذخائر کو نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکہ، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سود مند ہوگا کہ وہ یہاں سے خام مال باہر لے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ان کانوں پر سرمایہ کاری کے لیے آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا، تمام سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں میں بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =