جنوری 5, 2025

ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان

سیاسیات۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کردیا۔

کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا اور فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔

معاہدے کے تحت نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور بڑا اسلحہ حکومتی تحویل میں دیا جائےگا، فریقین کی جانب سے بنائے گئے مورچے ختم کیے جائیں گے۔

امن معاہدہ ہوتے ہی صوبائی حکومت نے ہفتے کے دن پہلا قافلہ پاراچنار روانہ کرنے کا اعلان کیا۔

مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں زمینی راستوں پر کانوائے بروز ہفتہ روانہ ہونگے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × three =