سیاسیات- پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔
اسلام آباد میں سعودی خبررساں ادارے سے گفتگو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے مراسم ہیں، ہم ان تعلقات کو اور بلند کریں گے، سعودی عرب اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا اور اچھی خبر سننے کو ملے گی۔