ستمبر 15, 2024

گورنر پنجاب اربعین واک میں شرکت کیلئے عراق روانہ

سیاسیات- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 10 روز کیلئے زیارتِ مقامات مقدسہ کیلئے عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب نجف اشرف پہنچیں گے۔ وہاں سے اربعین واک میں شریک ہوکر کربلا معلیٰ جائیں گے۔ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری کے بعد دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =