سیاسیات۔ وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے،گوادر سے عمان زیر سمندر سرنگ کے ذریعے خلیجی تعاون کونسل اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کیلئے 4ملکی کنسورشیم پر فزیبلٹی سٹڈی شروع کرنیکی ہدایت ، گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی روڈ شوز میں بطور سٹریٹجک تجارتی مرکز اجاگر کیا جائے جو خلیج اور وسطی ایشیا کو جوڑتا ہے، اس کے لیےوزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ گوادر سے عمان تک زیر سمندر سرنگ کے ذریعے خلیجی تعاون کونسل اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کے لیے چار ملکی کنسورشیم پر فزیبلٹی سٹڈی شروع کی جائے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی روڈ شوز میں بطور سٹریٹجک تجارتی مرکز اجاگر کیا جائے جو خلیج اور وسطی ایشیا کو جوڑتا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔