فروری 14, 2025

گلگت بلتستان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں،پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر حاجی گلبر خان کو وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

سیاسیات- گلگت بلتستان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر حاجی گلبر خان کو وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا جس پر پیپلز پارٹی نے انتخابی عمل سے لاتعلق رہنے کا اعلان کر دیا۔ دیامر سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر خان تحریک انصاف کی حکومت میں صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد حاجی گلبر نے فارورڈ بلاک قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ دوسری طرف پہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے تاہم وزیر اعظم کی جانب سے حاجی گلبر خان کو امیدوار نامزد کرنے کے بعد امجد کے خواب بکھر چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =