سیاسیات- آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے ساتھ عام انتخابات ایک ہی دن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلی سطح پر یہ تجویز منظور کر لی گئی ہے کہ ریاست آزاد کشمیر کے دونوں خطوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی دن الیکشن کروائے جائیں جس دن پاکستان کے عام الیکشن ہوں، یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا کہ جب پاکستان میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں اس کا اثر ان دو نوں خطوں پر براہ راست ہوتا ہے لوگ پاکستان کے نتائج سے متاثر ہوکر ان خطوں میں پاکستان سے جیتی سیاسی پارٹیز کو ہی کامیاب کر دیتے ہیں، اس تناظر میں ایک ہی روز پاکستان، آزاد کشمیر اور شمالی کشمیرگلگت بلتستان میں الیکشن کروائے جائیں، ذرائع کا دعوی ہے کہ نومبر میں بیک وقت الیکشن ہوں گے۔