دسمبر 22, 2024

کُرم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے جلوس نہیں ہوں گے۔ کمشنر کوہاٹ

سیاسیات- کمشنر کوہاٹ نے ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران، ارکان امن کمیٹی سے ملاقات کی جس میں فیصلہ ہوا کہ کُرم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس نہیں ہوں گے اور ٹل کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہیں کیا جائےگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ہنگو اور اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرز  اور  ڈی پی اوز کے ہمراہ ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران اور کوہاٹ ڈویژن امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تفصیلی ملاقات اور مشاورت کی۔

مشترکہ اجلاس میں ٹل کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہ کرنےکا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ خلاف ورزی پر پولیس قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

فیصلے کے مطابق کُرم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور  اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس نہیں ہوں گے۔گرینڈ جرگہ کرُم کے دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔کرُم کے دونوں فریق اور گرینڈ جرگہ عنقریب کوہاٹ میں معقول جنگ بندی پر معاہدہ کریں گے اور  افہام و تفہیم  سے مسئلےکا مستقل حل نکالیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 − three =