مارچ 9, 2025

کوہاٹ میں اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

سیاسیات- کوہاٹ میں پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، ذرائع کے مطابق گلشن آباد چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ کر ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے گئے اسلحے میں 180 بندوق، 100 عدد بٹ اور ہتھیاروں کے پرزے شامل ہیں۔ گرفتار بین الاضلاعی سمگلر سمیع اللہ کا تعلق پشاور سے ہے۔  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ اینٹوں سے بھرے ٹرک سے برآمد کیا گیا ہے، پکڑا گیا اسلحہ جنوبی اضلاع اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =