جون 8, 2024

کوٹ ادو میں مدرسے کے استاد کی 2 طلبہ سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار

 سیاسیات۔  کوٹ ادو میں مدرسے کے استاد کو 2 طلبہ سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق دائرہ دین پناہ مدرسے میں استاد نے 2 طلبہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا، تیسرے طالب علم سے زیادتی کی کوشش کی تو اس نے والدین کو بتادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ استاد کی جانب سے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بننے والے 2 طالبعلموں نے پولیس کو دیے گئے بیانات میں انکشاف کیا کہ مدرسے کا استاد کچھ روز پہلے تک ان کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا۔

پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ طلبہ کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 11 =