مارچ 9, 2025

کوئی پاکستانی حاجی فوت نہیں ہوا: وزیر برائے مذہبی امور

سیاسیات- وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران پاکستانی حجاج کو مدد نہ ملنے سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز پراپیگنڈا ہیں اور حاجیوں کو تمام سہولیات میسر تھیں۔

رواں ہفتے حج کے دوران اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں اور ویڈیوز گردش کر رہی تھیں کہ پاکستانیوں کو مشاعر مقدسہ پر گرمی کے موسم میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔

پاکستان حج مشن ان خبروں کی گذشتہ روز تردید کر چکا ہے اور اب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بھی انہیں پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔

چوہدری سالک حسین پاکستانی حج مشن کی نگرانی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی حجاج کی اموات سے متعلق ویڈیوز پراپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے بتایا: ’اس سال پاکستانی سرکاری عازمین حج کے پاس ٹرین کی سہولت موجود تھی۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ انہیں بسوں کا انتظار نہیں کرنا پڑا۔ وہ سیدھا ٹرین سٹیشن گئے اور مشاہیر کا سفر ٹرین کے ذریعے کیا۔‘

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’جو ویڈیوز آپ دیکھ رہے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی نہیں ہیں بلکہ دوسری قومیتوں کے لوگ ہیں۔‘

بقول چوہدری سالک حسین: ’ان میں نظر آنے والے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر وہاں موجود تھے۔ سعودی حکومت یہ اعلانات کرتی رہی کہ جو بھی فرد غیر قانونی ہو گا وہ حج نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے حج کا ویزا اور نسک کا کارڈ ہونا لازمی ہے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + three =