سیاسیات-کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر لہڑی و رئیسانی قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں نواب زادہ ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں جس کی تصدیق فیملی ذرائع نے کی ہے۔
فیمی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواب زادہ ہارون رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے تھے۔
نواب زادہ ہارون رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار کے جاں بحق ہونے پردکھ کا اظہار کیا ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔