اپریل 4, 2025

کوئٹہ: سکیورٹی خدشات کی بناء پر یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا

سیاسیات- کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کی بناء پر طلبہ کو تدریسی عمل کے لیے یونیورسٹیز آنے سے روک دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل سکیورٹی خدشات کی بناء پرغیرمعینہ مدت کے لیے آن لائن کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے اور یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل آن لائن کردیاگیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بندکیاگیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + six =