سیاسیات۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے نواح میں غیرت کے نام پر قتل کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 11 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مزید کارروائی کی جائے گی۔ تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر عیدالاضحیٰ کے سے قبل پیش آیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چند افراد کو ایک خاتون اور مرد کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایک اور ذرائع نے بتایا کہ خاتون کا تعلق ساتکزئی قبیلے سے تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔