سیاسیات۔ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق ہونے کے باوجود جرگہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا۔
پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے بند ہونے سے ضلع کرم میں اشیا خورد و نوش، پیٹرول، ادویات اور گیس ختم ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جرگہ ذرائع کے مطابق گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود جرگہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا جس کے باعث آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا۔
سماجی رہنما میر افضل خان کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی آبادی علاقے میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر خوراک اور ادویات پہنچانے اور راستوں کے حوالے سے مختلف اقدامات جاری ہیں۔