اپریل 26, 2025

کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے: آئی جی خیبرپختونخوا

سیاسیات- آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ پر محفوظ بنانے کیلئے 10چوکیاں بنائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرم میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کے تحت بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 5 =