سیاسیات- ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پشاور پاراچنار شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں، راستوں کی بندش سے اشیائے خورونوش اور ادویات سمیت پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ دی جارہی ہے۔
دوسری جانب امن جرگہ آج چوتھے روز بھی قبائلی عمائدین سے حالات میں بہتری سے متعلق بات چیت کرے گا۔