دسمبر 5, 2024

کرم، تعلیمی ادارے کھل گئے، اشیائے ضروریہ کی قلت برقرار

سیاسیات۔ ضلع کرم میں 2 ہفتوں سے جاری شدید کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ گزشتہ شام سے فائر بندی پر عملدرآمد جاری ہے، فریقین سے مورچے خالی کروالیے گئے، حکام کے مطابق ضلع بھر میں 10 دن بعد تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔ مگر پشاور پاراچنار روڈ سمیت آمدورفت کے راستے تاحال بند ہیں جس کے باعث اشیائے خورونوش، ادویات اور پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں نفرت پھیلانے اور قتل و غارت گری پر اکسانے والے عناصر کو دہشتگرد قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کا مسئلہ دہشتگردی نہیں بلکہ بعض عناصر 2 مسلکوں کے لوگوں میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × four =