جنوری 4, 2025

کراچی: کالعدم جماعت کے 9 مقامات پر دھرنے

سیاسیات۔ کراچی میں کالعدم جماعت کے کارکنان نے شہر کے 9 مختلف مقامات پر دھرنے دے دیے۔

اسٹار گیٹ شارع فیصل، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسیٰ نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد پر دھرنوں سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر پر دھرنا کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

دھرنوں سے خطاب میں مطالبہ کیا گیا کہ پارا چنار میں امن کیلئے فوجی آپریشن کیا جائے، علاقے کو اسلحے سے پاک کرکے مورچوں کا خاتمہ کیا جائے۔

دوسری جانب پارا چنار میں قیام امن کے لیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف چار رہ گئے۔ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس نے کارروائی کی، جس سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔

پولیس نے نمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 − 2 =