فروری 9, 2025

کالعدم سپاہ صحابہ کا بدنام زمانہ دہشتگرد اکرم لاہوری ساتھی سمیت ایران میں گرفتار

سیاسیات-ایرانی پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد اکرم لاہوری کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی پولیس فورس کی جنرل کمان کے ترجمان جنرل سید منتظر المہدی نے بتایا ہے کہ پولیس فورس نے انٹیلی جنس اور تکنیکی اقدامات کرتے ہوئے پاکستانی دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد اکرم لاہوری کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکرم لاہوری پڑوسی ملک میں بم بنانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعد ایران میں داخل ہوا تھا۔ پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دہشت گرد کو ملک کے جنوبی شہر سے گرفتار کیا گيا ہے۔ جنرل منتظر المہدی نے کہا کہ اس بارے میں چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =