نومبر 27, 2024

کالعدم تنظیم عمران، رانا ثناء اور خواجہ آصف کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ رپورٹ

سیاسیات- وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کالعدم تنظیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، رانا ثناء اور خواجہ آصف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر آگئے جس میں عمران خان، رانا ثناءاللہ اور خواجہ آصف کا بھی ذکر ہے۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان کو شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ آصف کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا تھریٹ موجود ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور غیر ملکی کالعدم تنظیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 9 =