فروری 12, 2025

ژوب کینٹ پر حملہ، پاک فوج کا آپریشن جاری

سیاسیات-شرپسند عناصر نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں واقع کینٹ پر حملہ کر دیا ہے۔ جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو کلئیر کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ جبکہ سی ٹی ڈی کا عملہ بھی آپریشن کا حصہ ہے۔ تاہم اب تک تین شرپسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے راکٹ لانچر سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس میں چار اہلکار جانبحق اور چار شہری زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق علاقے کو بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی بھی روک دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + nine =