اپریل 2, 2025

ڈی آئی خان میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

سیاسیات-  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ حفاظت کے لیے کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی، واقعے کے بعدجائے وقوعہ پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + one =