سیاسیات-ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم آفتاب شاہ نے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ واپس کر دی
سابق صوبائی وزیر مال خیبرپختوانخواہ مخدوم مرید کاظم شاہ مرحوم کے بیٹے مخدوم آفتاب حیدر شاہ نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
پی کے 111 حلقہ مولانا فضل الرحمن کے حلقہ این اے 44 میں آتا ہے
سجادہ نشین بلوٹ شریف مخدوم مرتجز شاہ نے بھی جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا
اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خیبرپختوانخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود مولانا ضیاء الرحمن اور موسی خان بلوچ بھی موجود تھے
پریس کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے جے یو آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈر بھی موجود تھے