اپریل 4, 2025

چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ سے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جائے۔ احسن اقبال

سیاسیات-وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تحربہ نہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہو گا، جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اس سے قبل بھی بارہا پاکستان تحریک انصاف پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عمران خان حکومت نے سی پیک منصوبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور ہمارے قریبی دوست چین کو ناراض کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × two =