اپریل 4, 2025

چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

سیاسیات- چین کے وزیر خارجہ چن گانگ سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

چین کے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چن گانگ اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران 6 مئی کو پانچویں چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گانگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے، دونوں فریق اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + 5 =