سیاسیات ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے زخمی قائدین کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ سازش کے حقائق کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔
![](https://siasiyat.com/wp-content/uploads/2025/02/siasiyat.com_-46-300x213.jpg)